بنگلورو:21؍مئی(ایس او نیوز؍ یواین آئی)کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کے وزیراعلیٰ کے مشترکہ امیدوار کماراسوامی نے ان کی پارٹی سے اتحاد پر کانگریس میں ناراضگی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے الٹا میڈیا کے نمائندوں سے یہ سوال کیا کہ یہ بات آپ کو کس نے بتائی ہے ؟یہ تمام بوگس اور فرضی خبریں ہیں۔ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ جنوبی ہند کی اس ریاست میں بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے کیلئے جے ڈی ایس اورکانگریس نے ہاتھ ملایا ہے اور دونوں جماعتوں کے نامزد وزیراعلی کماراسوامی ہیں۔اسی دران آل انڈیا ویراشیوا مہاسبھا نے کماراسوامی کو خط لکھتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے شامانورو شیواشنکراپا کو نئی حکومت میں وزیرداخلہ بنایا جائے اور اس طبقہ کے پانچ دیگرلیڈروں کو کابینہ میں جگہ دی جائے۔